خبریں اور واقعات
جون 2022: پاکستان اسٹیل ملز لمیٹڈ کے پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ سنکیانگ بائی آئرن اینڈ اسٹیل نے پاکستان کا دورہ کیا۔
پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کے لیے پہلے سے اہل بولی دہندگان میں سے ایک سنکیانگ بائی آئرن اینڈ اسٹیل نے پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا۔ پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کیلئے حکومت پاکستان کے مالیاتی مشیر ہونے کے ناطے سے انویسٹمنٹ بینکنگ ٹیم نے اس دورے کے دوران ان کی راہنمائی کی اور دیگر حکومتی افسران سے ان کی میٹنگ کروائی۔ اس وفد نے مختلف اداروں بشمول وزارت صنعت و پیداوار، وزارت بحری امور، وزارت خزانہ، وزارت تجارت، نیشنل ٹیرف کمیشن، بورڈ آف انویسٹمنٹ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سندھ ریونیو بورڈ اور محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے حکومتی افسران سے ملاقات کی۔ اس وفد نے پلانٹ کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے PSMC سائٹ اور آئرن اینڈ کول برتھ کا بھی دورہ کیا۔