خبریں اور واقعات




نومبر 2021: دبئی میں کے الیکٹرک، 900 میگاواٹ RLNG پروجیکٹ فنانسنگ دستاویزات کی دستخطی تقریب


جناب عباس اطہر ہمدانی، گروپ ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ نے اپنی ٹیم کے ساتھ دبئی میں ہونے والی RLNG پروجیکٹ کے مالیاتی دستاویزات کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ اس دستخطی تقریب کا اہتمام کے الیکٹرک لمیٹڈ نے کیا تھا جہاں 900 میگا واٹ RLNG پاور پلانٹ کیلئے تمام قرض دہندگان کو 613 ملین امریکی ڈالر کے منصوبے کے سرکاری مالیاتی پیشکش کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک کے افسران بشمول جناب مونس علوی (سی ای او) سمیت غیر ملکی اور مقامی مالیاتی اداروں کے نمائندگان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ PCICL نے ایک بلین پاکستانی روپے کی سہولت میں شمولیت کی۔