محترمہ ژانگ، سی ای او، ڈیلی- جے ڈبلیو گلاس ویئر کمپنی لمیٹڈ نے جون 2022 میں پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیلی ـ جے ڈبلیو منصوبے میں مالی معاونت کیلئے PCICL کے کردار کو سراہا۔ پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے COD کے حصول کیلئے زمین، آلات اور درآمدی اخراجات کی ادائیگی کے لیے 2474 ملین پاکستانی روپے تک کی کی کاروباری گروپ ٹرم فنانس کی سہولت کے قیام پر بطور مرکزی منتظم اور مشیر کام کیا۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں انتہائی اچھے معیار کی برآمدی سطح کی شیشے کی مصنوعات کیلئے ایک جدید، عالمی معیار کی شیشہ ساز کمپلیکس کا قیام ہے۔ اس منصوبے میں پاکستان میں موجود قدرتی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور شیشے کے برتن، فلوٹ گلاس اور دیگر اقسام کی شیشے کی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔